ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / مندسور میں صورتحال پرامن

مندسور میں صورتحال پرامن

Tue, 13 Jun 2017 13:56:11  SO Admin   S.O. News Service

مندسور، 11؍جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )کسان تحریک کے اہم مرکز مندسور میں کرفیو میں نرمی کے ساتھ آج صورتحال پرامن رہی۔بہرحال ضلع میں احتیاطی طورپر سی آر پی سی کی دفعہ 144کے تحت حکم لاگو رہے گی۔دفعہ 144چار سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے سے روکتی ہے۔مندسور شہر کے تمام تین پولیس تھانوں سے کل کرفیو ہٹا لیا گیا تھا، لیکن مندسور ضلع ہیڈکوارٹر سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پپلیامنڈی پولیس تھانہ علاقہ میں کرفیو رہے گا۔کسانوں کی تحریک کے دوران پپلیامنڈ ی پولیس تھانہ علاقہ میں پولیس کی فائرنگ میں 5 کسانوں کی موت ہو گئی تھی۔کلکٹر اوپی شریواستو اور ایس پی منوج سنگھ نے بتایاکہ صورت حال پرامن ہے اور اب تک تشدد کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔قابل ذکرہے کہ اپنی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کو لے کر ریاست کے کسانوں نے یکم جون کو مظاہرہ شروع کیا تھا۔کسان بحران کا اہم مرکز بنا مندسور-نیمچ ڈویزن ریاست کے دارالحکومت بھوپال سے تقریبا 300کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، بعد میں کسانوں کا یہ مظاہرہ ریاست کے کچھ دوسرے حصوں میں بھی پھیل گیا تھا ۔6 ؍جون کو کسانوں کے مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ میں پانچ کسانوں کی موت کے بعد مندسور میں کرفیو لگادیا گیا تھا۔
 


Share: